ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران: 4کویتی شہری زیرِ حراست

ایران: 4کویتی شہری زیرِ حراست

Tue, 20 Dec 2016 13:15:56    S.O. News Service

تہران،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اہواز میں زیر حراست چار کویتی شہری خیریت سے ہیں۔ عنایتی کے مطابق ایرانی حکام مذکورہ افراد کی جلد رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے ایک یادداشت حوالے کی تھی جس میں اپنے چاروں شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب کویتی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ وہ ایران میں زیر حراست ان کویتیوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ کوآرڈی نیشن جاری ہے۔


Share: